اسلام آباد
نگراں وزیراعظم نے ملک کی طاقتور خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایسا انکشاف کہ جان کر آپ۔۔۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور نیکٹا کے سربراہ احسان غنی کو نیا ڈی جی آئی بی مقرر کیے جانے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق بعض سیاسی جماعتوں کی طرف سے ڈی جی آئی بی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے آئی کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ حالیہ اجلاس میں کیاہے ۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ سیکرٹری انفارمیشن،سیکرٹری نیشنل فوڈسیکیورٹی ،چیئرمین ایف بی آراورکچھ سیکرٹریزکوتبدیل کیے جانےکاامکان ہے جبکہ ان کے علاوہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ،ڈی سی اسلام آباداورچیئرمین سی ڈی اے کو بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ۔