کیا سی پیک منصوبہ نوازشریف نے شروع کیا ؟ چین نے واضح اعلان کر دیا ، نوازشریف کو سب سے زور دار جھٹکا دیدیا
اسلام آباد :چینی ایمبیس کے ڈپٹی چیف مشن لی جیان ژاﺅ نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبے کا آغازسابق صدر آصف علی زرداری نے 2013 میں کیا تھا اور انہوں نے وقت کے چینی وزیراعظم کے ساتھ اس پر مشاورت بھی کی تھی ۔تاہم یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ سی پیک ن لیگ کا منصوبہ ہے ۔
سی پیک اینڈ رول آف میڈیا کے حوالے سے ہونے والے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے لی جیان ژاﺅ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی کامیابی کا انحصار شفافیت پر ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سی پیک پاکستان کا قومی منصوبہ ہے اور یہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا حصہ ہے ۔انہوں نے چینی قیدیوں سے سی پیک پر کام کروانے کی تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا اور دوستی کو فروغ دے گا ۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے لی جیان ژاﺅ کا کہناتھا کہ سب سے ضروری چیز سائنٹفک پلاننگ ہے اور اس کے بعد عملدرآمد ہے ، اتفاق رائے مشاورت سے ہی پیدا ہوتی ہے جس کے نتیجہ میں متعدد قسم کے فوائد حاصل ہو تے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ حکومت کی رہنمائی اور آ س کی عملی کارروائی کی ہر سطح پر ضرورت ہو تی ہے ۔