Featuredاسلام آباد

کیپیٹل ایف زیڈای سے متعلق دستاویزات کاایون فیلڈجائیداد سے کوئی تعلق نہیں:خواجہ حارث

اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا ہے کہ کیپیٹل ایف زیڈای سے متعلق تمام دستاویزات قابل قبول شواہدنہیں ہیں اور ان کا ایون فیلڈجائیداد سے کوئی تعلق نہیں جبکہ نوازشریف کی کیپیٹل ایف زیڈای میں ملازمت کی دستاویزات بھی تصدیق شدہ نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے آج بھی دلائل دینے کا سلسلہ جاری رکھا ۔وکیل نواز شریف کا کہنا تھا کہ جفزاکی دستاویزات یواے ای قانون کے مطابق تصدیق شدہ نہیں ان سے متعلق سنی سنائی بات کی گئی اور دستاویزات پرموجودمہر،دستخط کا گواہ عدالت پیش نہیں کیاگیا۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ کیپیٹل ایف زیڈای سے متعلق دستاویزات کاایون فیلڈجائیداد سے تعلق نہیں اور اس سے متعلق تمام دستاویزات قابل قبول شواہدنہیں ہیں، جے آئی ٹی نے کیپیٹل ایف زیڈای کی دستاویزات کیلئے ایم ایل اے نہیں لکھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے کیپیٹل ایف زیڈای میں ملازمت کی دستاویزپیش کی گئیں جو تصدیق شدہ نہیں ہیں اور نہ ہی حسین نوازسے کیپیٹل ایف زیڈای کی دستاویزات سے متعلق سوال کیاگیا، نوازشریف کی ملازمت کے ایک معاہدے میں ترمیم کی گئی جبکہ استغاثہ کی طرف سے نہیں بتایاگیا یہ ترمیم کس نے کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close