Featuredاسلام آباد

پی آئی اے میں بھرتیوں اور برطرفیوں پر پابندی عائد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے دس سال کے خصوصی آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے بھرتیوں اور برطرفیوں پر پابندی عائد کردی۔

پی آئی اے کے طیاروں پر قومی پرچم کی جگہ مارخور کی تصویر رنگ کرنے سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے آڈیٹر جنرل پاکستان کو پی آئی اے کے گزشتہ دس سال کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ساتھ میں یہ بھی ہدایت کی کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک کنٹریکٹ پائلٹس کے علاوہ پی آئی اے میں بھرتیوں اور برخاستگی پر پابندی عائد رہے گی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پسند ناپسند کے باعث ادارے کو نقصان پہنچا، جو لوگ اس کے ذمہ دار ہیں انہوں نے ہاؤسنگ سوسائٹیاں اور فارم ہاؤس بنا رکھے ہیں، اس کیس میں مداخلت کا مقصد پی آئی اے کے خسارے کی وجوہات جاننا ہیں، پی آئی اے کی انتظامیہ مضبوط ہاتھوں میں ہونی چاہیے، مارخور کی تصویر لگانے کی بجائے جہاز کے بیت الخلا کو بہتر کریں۔
عدالت میں سابق مشیر ہوابازی شجاعت عظیم اور سابق ایم ڈی اسلم آغا نے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست دائر کی۔ سپریم کورٹ نے دونوں کو عارضی طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ہفتہ تک ملتوی کردی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close