الیکشن کمیشن اراکین کے 4ناموں کی تقرری کی منظوری
الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کی سفارش کی صدرمملکت نے منظوری دیدی جبکہ ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ممبران میں بلوچستان سے جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ، سندھ سے ریٹائرڈ وفاقی سیکریٹری غفار سومرو، کے پی کے سے جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور پنجاب سے جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی شامل ہیں، چاروں ممبران کل حلف اٹھائیں گے۔
یاد رہے کہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ممبران کی تعیناتی کیلئے چاروں صوبوں سے نام بھیجے گئے تھے، تحریک انصاف نے پنجاب اےاین پی نے پختونخواکے رکن کی تعیناتی پر اعتراض کیا تھا۔
عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ پنجاب کیلئے طارق کھوسہ کا نام دیا لیکن گفتگو بھی نہیں کی گئی، پارلیمانی کمیٹی کےسربراہ وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پر انحصار کرتے تو کمیشن مکمل نہیں ہوتا، سب کی مشاورت سے نام فائنل کئے۔
گذشتہ روز حکومت اور اپوزیشن کےبھیجے گئےچوبیس ناموں کاجائزہ لیا گیا تھا، جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں کی حتمی منظوری دی تھی۔