اسلام آباد

عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان بلا لیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان بلا لیا ، قاسم اور سلمان ایک ہفتہ پاکستان میں گزاریں گے ۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دونوں صاحبزادے کل لندن سے اسلام آباد پہنچ رہے اور وہ ایک ہفتہ بنی گالہ میں قیام کریں گے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عمران خان ایک ہفتہ اپنے بیٹوں کےساتھ شمالی علاقہ جات میں گزاریں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان اپنی تیسری شادی کی اجازت لینے کے حوالے سے لند ن میں اپنے بیٹوں کے پاس گئے ہیں مگر بعد میں عمران خان نے اپنی تیسری شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close