اسلام آباد

اسلام آباد ائر پورٹ، مسافروں سے رشوت لینے پر خاتون انچارج سمیت 6 اہلکار معطل

اسلام آباد : ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد شکیل درانی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن عملے کی طرف سے مسافروں سے مبینہ طور پر رشوت لینے پر خاتون شفٹ انچارج سمیت 6اہلکاروں کو معطل کردیا‘ معطل کئے گئے عملے کے ارکان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے ساﺅتھ افریقہ جانے والے فیاض احمد اور طلحہ خان نامی مسافروں نے ساﺅتھ افریقہ پہنچ کر سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خبریں چلائیں کہ ان سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر امیگریشن عملے نے رشوت لی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد شکیل درانی نے سوشل میڈیا کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کروائی اور اس انکوائری کی روشنی میں امیگریشن عملے کی شفٹ انچارج خاتون سمیت چھ اہلکاروں کو معطل کردیا۔معطل ہونے والوں میں سب انسپکٹر فرحین رشید‘ اے ایس آئی محمد جاوید اور کانسٹیبل عبدالنوید‘ ملک شہباز‘ کامران خان اور رﺅف صدیق شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ تمام اہلکاروں اور خاتون افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close