اسلام آباد

ایرانی فورسز کی پاکستانی علاقے میں گولہ باری

ایرانی فورسز نے پاکستانی علاقے پنجگور کی تحصیل پروم میں متعدد مارٹر گولے داغے گئے جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، ایرانی فورسز کی جانب سے مارٹر گولے آبادی کے قریب آگرے تاہم خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔

 اس سے قبل بھی ایرانی فورسز نے کئی بار پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن اس بار کھلی جارحیت پر پاکستانی فورسز خاموش نہ رہیں اور منہ توڑ جواب دیکر ایرانی توپوں کے منہ بند کر دئیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close