اسلام آباد

چیف جسٹس نے قوم کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی، اعلان کردیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں قرض معافی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایاکہ فوری طور پر دو ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق رائے ہو گیاہے ۔قرض معافی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں اہم میٹنگز کی ہیں اور فوری طور پر دو ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق رائے ہو گیاہے ، قرض معافی کیس میں وصول ہونے والے پیسے سے ڈیم بنائیں گے ، بینک والے تو پیسہ بھول چکے تھے ۔چیف جسٹس کا کہناتھا کہ چندکمپنیوں نے معاف کرائی گئی 75 فیصدرقم واپسی کی آمادگی ظاہرکی، جورقم واپس نہیں کرناچاہتے ان کے کیسز بینکنگ عدالت کوبھجوائیں گے، بینکنگ کورٹ کے فیصلے تک معاف کرائی گئی رقم عدالت میں جمع کرانی ہوگی۔ اس موقع پر فاروق ایچ نائیک کا کہناتھا کہ آپ کا نام تاریخ سنہری حروف میں لکھے گی ۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے طیاروں پر قومی پرچم کی جگہ مارخود کی تصویر لگانے پر پابندی عائدکردی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئندہ کسی طیارے سے قومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گااگر کسی طیارے سے قومی پرچم ہٹایا گیا تو حکم عدولی سمجھا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close