نواز شریف اور مریم نواز پاکستان کب واپس آئیں گے ؟مریم نواز نے بڑا اعلان کردیا
اسلام آباد :سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ضرور واپس جائیں گے ،وطن واپسی کا فیصلہ والدہ کی صحت سے مشرو ط ہے،بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بہتری آرہی ہے ،انفیکشن پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 2018کا الیکشن ریفرنڈم ہے ،نواز شریف کا بیانیہ گھر گھر پہنچ چکا ہے ۔
لندن میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو عوام سے دور نہیں رکھا جا سکتا اور نہ ہی ووٹر کو خریدا جا سکتا ہے ، مسلم لیگ ن کا ووٹر شیر پرہی مہر لگائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام کی رائے تبدیل ہوتی تو الیکشن سے پہلے دھاندلی نہ ہوتی ،مسلم لیگ ن کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کے سامنے ملک کے مسائل رکھے ،اب عوام جانتے ہیں کہ کس کو ووٹ ڈالنا ہے ،پاکستانی قوم جمہوریت کے لیے اچھا فیصلہ کرے گی ۔