Featuredاسلام آباد
عمران خان وزیراعظم بننے کے بعدپانی کامنصوبہ شروع کریں گے:اسدعمر
اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آبادپانی کی بوندبوند کوترس رہا ہے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد پانی کا منصوبہ شروع کریں گے اور 10کروڑ گیلن پانی کے منصوبے کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمرکا کہناتھا کہ وزیراعظم کی کرسی پرعمران خان ہی بیٹھیں گے،عمران خان سیاست جائیدادبنانے کیلئے نہیں کررہے بلکہ وہ 22کروڑعوام کیلئے جدوجہدکررہے ہیں۔ ملک میں بہترین تعلیم کانظام لائیں گے، خیبرپختونخواکے تھا نوں میں شہریوں کوعزت ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان امیدکانام ہے، تحریک انصاف 22سال پہلے6لوگوں سے شروع ہوئی، آج تحریک انصاف مقبول جماعت بن چکی ہے،تحریک انصاف سیاسی پارٹی اورتحریک کانام ہے۔