Featuredاسلام آباد
سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، خورشید شاہ
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے لہذا اب نگراں حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا لہذا نگراں حکومت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، اب نگراں حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اور گزشتہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دے۔