راولپنڈی میں پانی کی قلت کے کیس کا فریق بننے جا رہا ہوں،قوم کی دعائیں چیف جسٹس کے ساتھ ہیں:شیخ رشید احمد
اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کی قلت پید اہو گئی ہے اور میں راولپنڈی میں پانی کی قلت کے کیس کا فریق بننے جا رہا ہوں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے غریب کے درد کو پہچانا ہے ۔
راولپنڈی میں زچہ وبچہ ہسپتا ل کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے لئے آئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا بہترین ہسپتال بنایا جائے گا،اور اس میں 14آپریشن تھیٹر بنیں گے جبکہ کل سے ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا،ہسپتا ل 60فیصد تیار ہے اور 18ماہ میں مکمل ہو گا۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ہسپتال کو 6ماہ میں مکمل کریں انہوں نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی میں پانی کے مسئلے کو بھی دیکھیں گے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کی قلت پید اہو گئی ہے میں راولپنڈی میں پانی کی قلت کے کیس کا فریق بننے جا رہا ہوں اور میرا مطالبہ ہے کہ غازی بروتھا ڈیم سے راولپنڈی کو200ملین گیلن پانی روانہ دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثارنے غریب کے درد کو پہچانا ہے ،قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔