اسلام آباد

مصباح الحق کس جماعت کی سپورٹ کررہے ہیں؟سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد بالآخر حقیقت سامنے آگئی، خود ہی اعلان کردیا

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے این اے 131 سے امیدوار کو سپورٹ کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ”اب تک “ کی جانب سے ٹویٹر پر خبر شیئر کی گئی کہ ”کرکٹرمصباح الحق کااین اے131پرپی پی کےامیدوارعاصم محمودکی حمایت کااعلان“ جس پر سابق کھلاڑی خود میدان میں آ گئے اور جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” نجی ٹی وی اس طرح کی افواہیں پھیلانے پر شرم آنی چاہی ، یہ میڈیا ہاﺅس لیگل نوٹس حاصل کرنے کی کوشش کر رہاہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close