الیکشن کمیشن کے نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا
الیکشن کمیشن کے نئے ارکان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے نئے مقرر کردہ ارکان حلف برداری کی تقریب ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے نومنتخب ممبران الیکشن کمیشن سے حلف لیا، پنجاب سےالطاف ابراہیم،سندھ سےعبد الغفار سومرو، خیبر پختونخوا سے خاتون رکن ارشاد قیصر اور بلوچستان سے شکیل بلوچ نے عہدے کاحلف اٹھایا، اس موقع پر الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام اور دیگر سیاسی و سرکاری شخصیات بھی موجود تھیں۔ نئے ممبران کی حلف برداری کے بعد الیکشن کمیشن مکمل اور فعال ہوگیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں چاروں صوبوں کے ارکان 10 جون کو اپنی آئینی مدت ختم ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے ، جس کے بعد الیکشن کمیشن آئینی طور پر غیر فعال ہوگیا تھا اور ملک بھر میں ہونے والے انتخابی عمل کو روک دیا گیا ہے، صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے سپہریم کورٹ نے حکومت کو نئی تقرریوں کے لیے 27 جولائی کی مہلت دی تھی۔