Featuredاسلام آباد

سپریم کورٹ نے معروف خاتون سیاستدان یاسمین کو نااہل قرار دیدیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ نےسابق سینیٹر یاسمین بی بی کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میٹرک اور بی اے کی ڈگریوں پر ناموں میں تضاد ہے ،میٹرک سرٹیفکیٹ میں یاسمین کے والد کا نام کچھ اورلکھا ہوا ہےجس پر وکیل کراچی یونیورسٹی نے کہا کہ ڈگر پر ناموں میں ردو بدل کیا گیا ۔ چیف جسٹس کا کہناتھا کہ کون سا ریکارڈ ڈگری کو درست ثابت کرے گا ،حد ہو گئی ،ایسے لوگوں کوانتخابات لڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔سپریم کورٹ یاسمین شاہ کو اناہل قرار دیاہے جس کے بعد وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے پائیں گی ۔سپریم کورٹ کا کہناتھا کہ بی بی یاسمین شاہ کی نااہلی سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں دیں گے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یاسمین بی بی کیخلاف فہمیدہ مرزا نے درخواست دائر کی تھی، ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے یاسمین شاہ پرجعلی ڈگری رکھنے کا الزام لگایا تھا، الیکشن ٹریبونل نے فہمیدہ مرزا اور ہائیکورٹ نے یاسمین شاہ کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close