Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سائبر حملوں میں اضافہ

اسلام آباد: انتخابات کا وقت قریب آتے ہی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرسائبرحملوں میں اضافہ ہوگیاہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پربھارت‘ اسرائیل‘ امریکا‘ روس سے سائبر حملوں کا انکشاف ہوا ہے‘ خوش قسمتی سے الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ کے اقدامات سے سائبر حملے تاحال ناکام بنائے جا چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سب سے زیادہ حملے بھارت اور اسرائیل کے ہیکرزکر رہے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے پرعزم انداز میں وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کی سیکیورٹی مزید بہتربنانے کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن نے انکشاف کیا کہ ہیکرز نے ہر ماہ ایک ہزار سے زائد سائبر اٹیک کیے، انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلیے مزید حملوں کا خطرہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بانی فیس بک مارک زکر برگ 3 ماہ قبل ہی یہ خدشہ ظاہر کرچکے ہیں کہ فیس بک کے جعلی اکاؤنٹس پاکستان میں عام انتخابات پراثر انداز ہوسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close