Featuredاسلام آباد
اسحاق ڈار کیخلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 11 جولائی تک ملتوی
اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 11 جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف احتساب عدالت میں نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی،استغاثہ کے 4 گواہ عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔
عدالتی عملے نے شریک ملزمان اوراستغاثہ کے گواہوں کی حاضری لگائی اور سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔