شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی
اسلام آباد:شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث مقدمے کی سماعت احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کریں گے۔استغاثہ کے گواہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا عدالت پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج ہو گی، سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازلندن میں ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر چھٹی پر ہونے کے باعث احتساب عدالت نمبر2 کے جج ارشد ملک مقدمے کی سماعت کریں گے، استغاثہ کے گواہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا عدالت پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کافیصلہ وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کر لیاجو 6 جولائی کو سنایا جائے گا۔