اسلام آباد

نوازشریف پاکستان آئیں ،جیل آپ کا انتظار کررہی ہے، عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا فیصلہ کل آرہا ہے لہٰذا وہ پاکستان آئیں کیونکہ اڈیالہ جیل ان کا انتظار کررہی ہے۔یہ بات عمران خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کل نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کا فیصلہ آرہا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ میں خود آکر فیصلہ سنوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ اخباروں میں یہ فیصلہ پڑھیں گے، ہم انتظار کریں گےتم جلد پاکستان آؤنواز شریف کیونکہ اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے۔انہوں نےکہا کہ قانون اندھا ہوتا ہے اور سب کے لیے ایک ہوتا ہے، کیا یہ رعایت ایک عام مجرم کو بھی ملتی ہے؟ جہاں کمزور اور طاقتور کے لیے قانون میں فرق ہو وہاں بڑی قومیں برباد ہوتی ہیں۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نیب کا کہنا بالکل ایسا ہے جیسے دو ٹیمیں میچ کھیل رہی ہیں اور ایک ٹیم میں میچ فکسر پکڑا گیااور اب کہہ رہے ہیں اسے اس لیے میچ سے نہیں نکالو کہ میچ خراب ہوجائے گا، اس کی سمجھ نہیں آرہی جبکہ یہ پاگلوں والی بات ہے اور اس میں کوئی قانون نہیںہے۔عمران خان نے کہاکہ ہم خود اپنے ملک کو بنانا ری پبلک بنارہے ہیں، قانون کسی میں امتیاز نہیں کرتا، قانون جب ہوتا ہے جب سب کے لیےایک ہو، قانو ن اس لیےنہیں ہوتا کہ طاقتور کو کچھ نہ کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close