اسلام آباد

ظلم کیخلاف لڑنے کا حوصلہ بلند ہوگیا ،مریم نواز

لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ مزید بلند ہوگیا ہے ۔نیب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے ۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔واضح رہے کہ عدالتی فیصلے میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 7سال قید اور 2 ملین پائونڈ جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت فیصلے کے تحت مریم نواز اور ان کے شوہر کو 10سال تک کے لئے الیکشن لڑنے سے بھی نااہل قرار دیدیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close