دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز اسلام آباد ائیر پورٹ پہ لینڈ ۔۔۔۔
دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ ایئر بس اے 380 اسلام آباد کے نیو ایئرپورٹ پر اترگیا۔ پاکستان میں ایوی ایشن کا سب سے بڑا اور تاریخی دن ہے کیوں کہ دنیا کا سب سے بڑا مسافر جہاز پہلی بار پاکستانی سرزمین پر اتر گیا ہے۔ ڈبل ڈیکر ایئربس اے 380 طیارہ دبئی سے 650 مسافروں کو لے کر اسلام آباد کے نیو ایئرپورٹ پر اترا تو مسافروں اور جہاز کے عملے کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر سو ل ایوی ایشن کے اعلیٰ افسران سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی، سول ایوی ایشن سمیت تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس نے مسافر طیارے کی لینڈنگ کے لئے خصوصی انتظامات کیے۔4 انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب بڑا مسافر بردار طیارہ 950 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پروان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں 800 سے زائد افراد کو بیک وقت سوار کرنے کے لئے 2 منزلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر دن 12 بج کر 10 منٹ پر لینڈ کرنے والے طیارے میں 650 افراد سوار تھے اور طیارے سے مسافروں کو اتارنے کے لیے 2 بورڈنگ برجز لگائے گئے، دو گھنٹے قیام کے بعد طیارہ دو بارہ دبئی روانہ ہوگیا۔