Featuredاسلام آباد

ثابت کرکے دکھاؤں گا ملک میں کمزور طبقے کی مدد کی جاسکتی ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ثابت کرکے دکھاؤں گا کہ ملک میں کمزور طبقے کی مدد کی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد میں گوجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں تمام چھوٹے کمزور طبقوں کو انصاف کے ساتھ چلانا چاہیے تاہم ہم وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں انصاف اور انسانیت ہو۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پر آدھا بجٹ لگنے سے دیگر علاقے پسماندہ رہ گئے ہیں، پی ٹی آئی ایسا بجٹ بنائے گی جس میں پیسہ اُدھر لگے گا جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرٹ کا سسٹم ہونا چاہیے اور اگر کوئی پیچھے رہ جائے تو ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کو اٹھائے اور ملک کے کمزور اور معزور لوگوں کی مدد کرے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک چھوٹا سوئیٹزرلینڈ ملک ہے جہاں 4 مختلف قومیں مقیم ہیں لیکن ان میں سے کسی نے نہیں کہا کہ ہم جرمن سے ہیں تو ہمیں جرمنی جانا ہے یا فرانسیسی ہیں تو فرانس جانا ہے کیوں کہ وہاں انصاف ہے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے کے خواب کا سب سے بڑا دیوانہ چوہدری رحمت علی تھا، ان جیسے لوگ مستقبل کی سوچ رکھتے تھے، آزادی کی تحریک میں ان کا مرکزی کردار تھا لیکن انہیں پاکستان میں وہ مقام نہیں دیا گیا جو انہیں ملنا چاہیئے تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اقتدار ملا تو چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی واپس پاکستان لائیں گے اور وہ مقام دیں گے جو ان کو ملنا چاہیئے تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close