Featuredاسلام آباد

سزائیں سنانے کے بعد احتساب عدالت نے نوازشریف اور مریم نواز کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد:احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں نوازشریف اور مریم نواز کی 3 روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت کی،سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو کہا کہ چونکہ وہ ایون فیلڈ کیس میں فیصلہ سنا چکے ہیں اس لیے وہ یہ کیس نہ سنیں اور اس معاملے پر سپریم کورٹ کو خط لکھیں۔

احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی مدت بھی ختم ہو رہی ہے، اس کے متعلق خط لکھنا میرا کام ہے، اس خط میں آپ کا اعتراض بھی شامل کر دیں گے۔

خواجہ حارث نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز جمعہ کی شام پاکستان پہنچ رہے ہیں، اس لیے سماعت پیر تک ملتوی کر دی جائے، بہتر ہے کہ سپریم کورٹ سے ہدایات ملنے کے بعد مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے، ہم چاہتے تھے کہ تمام ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ ہو۔
احتساب عدالت میں نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی اور بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔عدالت نے نوازشریف اور مریم نواز کو تین روز کا استثنیٰ دیتے ہوئے العزیزیہ مل ریفرنس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close