اسلام آباد

سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

اسلام آباد : سعودی شاہی خاندان نے سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف سے تعلق ختم کر دیا ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔مشکلات میں گھرے نواز شریف کے خاندان نے بالآخر سعودی شاہی خاندان سے قطع تعلق کر لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں اطراف سے تعلقات کی سرد مہری تو طویل عرصہ سے جاری تھی ہی جس کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف اس مرتنہ رمضان المبارک میں سعودی عرب نہیں گئے۔
شریف خاندان نے اپنے ہمدردوں کے ذریعے سعودی شاہی خاندان کو پیغام بھجوایا ہے کہ ماضی میں قطر یا سعودی عرب میں انتخاب کا آپشن خود سعودی قیادت نے بیان کیا جو کہ نہایت افسوسناک عمل تھا۔ اب چونکہ یہ موقع خود فراہم کیا گیا ہے اس لیے شریف خاندان قطری شاہی خاندان کا انتخاب کر رہی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے پیغام لے جانے والے دوست اب تک یہ نیا بیانیہ آگے بیان کرنے سے ہچکچا رہے ہیں کہ کہیں سعودی عرب ان سے بھی تعلقات پر از سر نو غور شروع نہ کردے۔دوسری جانب شریف خاندان کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اب سعودی شاہی خاندان، عام انتخابات کے بعد ن لیگ کی حکومت آنے کی صورت میں پاکستان کی نئی خارجہ پالیسی کے لیے تیار رہے جو کہ صرف ایک ملک کی بجائے ”دوستی سب کے لیے” کے سلوگن پر ہو گی۔ اور اس حوالے سے شام اور یمن پر سعودی عرب کی بجائے تُرک پالیسی کا ساتھ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تُرکی شام اور یمن میں سعودی عرب کی مداخلت کا شدید مخالف ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق پاکستان نے قطری شاہی خاندان کا انتخاب اس لیے بھی کیا کیونکہ قطری شہزادے نے پانامہ کیس میں ان کی مدد کی تھی اور ہمیں کئی مرتبہ شریف خاندان کے خلاف پانامہ کیس میں قطری شہزادے کے خط کی گونج سنائی دی لیکن شریف خاندان کے ساتھ اچھے اور قریبی تعلقات ہونے کے باوجود سعودی شاہی خاندان نے بظاہر شریف خاندان کی کوئی مدد نہیں کی اور دونوں خاندانوں میں طویل عرصے سے موجود سرد مہری تعلقات ختم کرنے کا سبب بنی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close