اسلام آباد

اگر میں تمہارے ساتھ بھاگ جاؤں تو کیا تم میرے پاپا کو چھوڑ دو گے؟

اسلام آباد :پاکستانی گلوکار اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے قریبی ساتھی سلمان احمد نے گذشتہ رات مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مریم نواز اور عمران خان کی ایک ایڈٹ شدہ تصویر پوسٹ کی جس پر تحریر تھا ”اگر میں تمہارے ساتھ بھاگ جاؤں تو کیا تم میرے پاپا کو چھوڑ دو گے ؟ اور ساتھ لکھا کہ کبھی نہیں، کبھی نہیں ، کبھی نہیں چھوڑوں گا، روک سکو تو روک لو۔
سلمان احمد کے اس ٹویٹ پر ان کے حامی اور ان کے اپنےساتھی بھی حیران رہ گئے جبکہ ٹی وی چینلز کےمعروف ناموں نے بھی اس ٹویٹ کی مذمت کی۔ وسیم بادامی نے سلمان احمد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سلمان بھائی میں آپ کے سیاسی نظریات کی عزت کرتا ہوں اور مجھے آپ کی نیت پر بھی کوئی شک نہیں ہے، لیکن آپ کا یہ ٹویٹ دیکھ کر مجھے بے حد دکھ اور مایوسی ہوئی۔
بلکہ آپ جیسے لوگوں کو تو اس بارے میں آگاہی پھیلانی چاہئیے کہ تنقید کرتے ہوئے اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئیے۔معروف ممکری آرٹسٹ شفاعت علی نے سلمان احمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوفی صاحب نے لگتا ہے کہ ڈوز زیادہ لے لی ہے۔
صوفی صاحب نے ڈوز زیادہ لے لی آج۔غریدہ فاروقی نے بھی اپنے ٹویٹ میں سلمان احمد کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ شخص انسان کہلانے کے لائق نہیں ہے۔یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ اس شخص نے کسی خاتون کی بے عزتی کی ہو۔ماریہ میمن نے کہا کہ سلمان احمد نے انتہائی گھٹیا ٹویٹ کیا ہے۔ٹویٹر پر اس طرح کا رد عمل آنے کے بعد سلمان احمد نے اپنا یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ اور کہا کہ میں نے مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم کو ایک پیغام بھیجنے کے بعد اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر آپ میرے خاندان یا عمران خان پر حملہ کریں گے تو میں بھی چُپ نہیں رہوں گا۔جس پر ایک ٹویٹر صارف مبشر زیدی نے طنزاً کہا کہ آپ کی موسیقی کے مداحوں سمیت تمام لوگ آپ کی صحتیابی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ سلمان احمد نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں ٹویٹر انتظامیہ کو مخاطب کیا کہ مریم نواز شریف ، جس کو جیل سے 7 سال قید کی سزا ہو چکی ہے، ٹویٹر پر اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے منافرت پھیلا رہی ہے لہٰذا اس پر ایکشن لیا جائے۔انہوں نے مزیدکہا کہ نواز شریف اور مریم نواز تمہارا نیچ اورغلیظ پراپیگنڈہ ناکام ہو چکا ہے ، تم لوگوں نے جن کو خریدا تھا وہ خود بھی جیل جائیں گے انشااللہ! سلمان احمد نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر لاتیں برسانے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے پاس چھُپنے کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close