اسلام آباد

این آر اوکیس:پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کر اد یا

اسلام آباد : سابق صدر پرویز مشرف نے این آر اوکیس میں سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کر اد یا۔پرویز مشرف کا اپنے تحریری جواب میں کہنا تھا کہ این آر اوکا قانو ن ملکی مفاد کے لئے بنایا تھا اور اس کے اجرا کا مقصد قومی مفاہمت کو فروغ دینا تھاجبکہ مقصدمیں سیاسی انتقام کا خاتمہ اور صاف و شفاف انتخابات کا انعقادبھی شامل تھا۔تحریری جواب کے مطابق این آر او آرڈیننس جاری کرنے کی ایڈوائس وزیراعظم نے بھیجی اور این آراو ایڈاوئس پر ملکی مفاد کو دیکھتے ہوئے دستخط کئے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ این آراو قانون سے متعلق درخواست ناقابل سماعت ہے اسے خارج کیا جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close