جہانگیر ترین سے کوئی اختلافات نہیں
واشنگٹن میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جہاں پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہوئی، شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر پارٹی کارکنان کو متحد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے امریکا میں پارٹی کی ساکھ کو بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
شاہ محمود قریشی نے استقبالیہ کے موقع پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے ان کے اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ موجودہ حکومت نے کرنا ہے۔
شاہ محمود قریشی کے مطابق انہوں نے دورہ امریکا میں ڈیموکریٹک کنونشن میں شرکت کی جبکہ واشنگٹن میں وہ امریکی تھنک ٹینکس، کانگریس مین، سینیٹرز اور محکمہ خارجہ کے اعلی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان تحریک انصاف کے مقاصد اور منشور کے بارے میں آگاہی پیدا کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر کارکنان کو یقین دلایا کہ عمران خان جلد امریکا کا دورہ کریں گے