Featuredاسلام آباد

عمران خان اور شیخ رشید میں ملاقات، موجودہ ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید میں بنی گالا میں ملاقات ہوئی۔جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال اور انتخابات پر مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں شیخ رشید نے پی ٹی آئی چیئرمین کو 22 جولائی کو لیاقت باغ میں جلسے میں شرکت کی یاددہانی بھی کرائی ۔ عمران خان22 جولائی کولیاقت باغ کے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 22جولائی کو بہت بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں اور عمران خان اس جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ 25جولائی کو عمران خان حکومت بنائیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close