Featuredاسلام آباد

مدینہ کی فلاحی ریاست میں اقلیتوں کو بھی حقوق حاصل تھے،زبردستی کسی کو مسلمان کرنا درست نہیں:عمران خان کا انصاف مسیحی برادری کنونشن سے خطاب

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قائداعظم کا پاکستان اسلامی فلاحی ریاست تھا اور مدینہ کی فلاحی ریاست میں اقلیتوں کو بھی حقوق حاصل تھے،زبردستی کسی کو مسلمان کرنا درست نہیں۔

تحریک انصاف کے انصاف مسیحی برادری کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ غریبوں کو بنیادی حقوق دینا ریاست کی ذمے داری ہے لیکن پاکستان میں کسی کمزور طبقے کو حقوق نہیں ملتے اور مہذب معاشرے میں بے روزگاروں کو فنڈز دیے جاتے ہیں،بے روزگا ر کو روزگار ملنے تک فنڈ حکومت دیتی ہے اور جتنا مہذب معاشرہ ہوتا ہے اتنے ہی عوام محفوظ ہوتے ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ یہاں کمزور کے لیے کچھ اور طاقتور کے لیے قانون اور ہے، ریمنڈڈیوس نے دن دیہاڑے دوقتل کردیے،لیکن ہمارا قانون اسے پکڑ نہیں سکتاجبکہ قائداعظم کا پاکستان اسلامی فلاحی ریاست تھا اور مدینہ کی فلاحی ریاست میں اقلیتوں کو بھی حقوق حاصل تھے اورزبردستی کسی کو مسلمان کرنا درست نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close