اسلام آباد

اب ہمیں آئی ایم ایف کی مزید امداد کی ضرورت نہیں

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ‘پاکستان بہت جلدآئی ایم ایف سے امداد کو روک دے گا اور یہ آئی ایم ایف کےساتھ ہمارا آخری سیشن ہے’،انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید آئی ایم ایف کی امداد کی ضرورت نہیں ہے. وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2050 تک پاکستان دنیا کی اٹھارویں بڑی معیشت بن چکا ہوگا

واضح رہے کہ رواں ماہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی پچیاسی صفحات پر مشتمل رپورٹ شائع کی تھی جس میں آئی ایم ایف کی جانب سے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کی تعریف کی اور کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے اسی رفتار سے تسلسل برقرار رہا تو توانائی کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی.

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ایک سینئر عہدیدار کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی معیشت مستقل مستحکم ہوتی جارہی ہے اور ان کے مختصر مدت کے خطرات بھی بتدریج کم ہونا شروع ہو گئےہیں.

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مالیاتی پالیسی کے نتائج سامنے آرہے ہیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close