Featuredاسلام آباد
محسن حبیب ورائچ افغانستان کے راستے ملک سے فرار ہوا، این آئی سی ایل کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے کسی بندے کو پکڑا ہے محسن حبیب ورائچ افغانستان کے راستے ملک سے فرار ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق این آئی سی ایل کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ محسن حبیب ورائچ برطانیہ میں بیٹھا ہے، آپ نے کسی بندے کو پکڑا ہے؟ اور وہ افغانستان کے راستے ملک سے فرار ہوا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ڈھائی بجے تک ملتوی کر دی ۔