اسلام آباد

عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانا ذمہ داری,نواز شریف اور مریم نواز کو ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کیا جائے گا: نگران وزیر اطلاعات علی ظفر

اسلام آباد: نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،نواز شریف اور مریم نواز کو ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کیا جائے گا،انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع دیئے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگران حکومت نیب سے مکمل تعاون کرے گی،عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع دیئے جا رہے ہیں،نیب کے کام میں مداخلت کی اجاز ت کسی بھی قومی ادارے کو نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کیا جائے گا ، نگران حکومت کسی بھی سیاسی پارٹی کی انتخابی مہم میں دخل اندازی نہیں کر رہی اور نہ ہی کرے گی ،علی ظفر نے کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ نگران حکومت کا سیاست میں اہم کردار ہے تو ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ نگران حکومت غیر جانبدار ہے، 25 جولائی کو ہی انتخابات کروائے جائیں گی،انتخابات میں تاخیر کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close