Featuredاسلام آباد

نوازشریف ،مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی سہولت حاصل،ملاقات بھی کر سکیں گے

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، دونوں کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرایک ہی کمپاو¿نڈ میں قیدہیں لیکن تینوں کے کمرے علیحدہ علیحدہ ہوں گے اورملاقات بھی کرسکیں گے۔

تینوں کواخبار،ٹی وی ،روم کولر،بیڈاورگھرکے کھانے کی سہولت میسرہوگی اس کے علاوہ تینوں کے کمروں کےساتھ اٹیچ باتھ بھی ہے،تینوں کے کمروں کے سامنے لان اوربیڈمنٹن کورٹ بھی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز گزشتہ رات ا بوظہبی سے لاہور پہنچے تھے جہاں نیب حکام نے انہیں باقاعدہ گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close