Featuredاسلام آباد

سیاستدان مجھے کیا سکینڈلائز کریں گے؟ چیف جسٹس

اسلام آباد :چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ سیاستدان انہیں کیا سکینڈلائز کریں گے، انہیں تو کچی بستیوں کا خیال میرے دورے کے بعد آیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنے جی سیون اور جی 6 ٹو میں قائم کچی بستیوں کادورہ کیا ۔ چیف جسٹس کو اپنے درمیان پا کر کچی بستی کے مکینوں نے شکایات کے انبار لگادیے ۔ اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچی آبادی کے مسائل دیکھ کر بہت پریشان ہیں، یہاں بنیادی انسانی ضرورتیں ہی میسر نہیں ہیں، ’سیاستدان مجھے کیا سکینڈلائز کریں گے، انہیں تو میرے دورے کے بعد کچی بستیوں کا خیال آیا، کچی بستیوں کے مسائل سیاستدانوں نے حل کرنا تھے ‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچی بستیوں میں دورے کا مقصد بنیادی حقوق کی فراہمی ہے،کچی آبادیوں کے مسائل حل کروانے کی کوشش کریں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close