اسلام آباد
آئینی حقوق چھیننے پر بھی ہم نے ریاست سے بغاوت نہیں کی: پرویز رشید
اسلام ا ٓباد: رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ ریاست اپنی ذمے داری پوری کرنے میں ناکام رہی، ریاست نے ہم سے آئینی،انسانی ، جمہوری حقوق بھی چھین لیے ۔نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ شہریوں نے ریاست کے ساتھ وفاداری نبھانے میں کبھی گریز نہیں کیا،آئینی حقوق چھیننے پر بھی ہم نے ریاست سے بغاوت نہیں کی،سولہ ہزار سیاسی کارکن گرفتار کیے گئے جن میں 99 فیصد ن لیگ کے کارکن تھے، ہم نے تو چار مارشل لاء حکومتوں کو بھی تسلیم کیا،انہوں نے مزید کہا کہ طویل عرصے سے پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے دہشت گردی پر بیت حد تک قابو پا لیا لیکن جیسے ہی ہماری حکومت ختم ہوئی دہشت گردی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ۔