اسلام آباد

الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت جاری

اسلام آباد: الیكشن كمیشن میں وزیراعظم نوازشریف كے خلاف  نااہلی كی درخواستوں  پر سماعت جاری ہے۔

 الیكشن كمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم نوازشریف كی نااہلی كے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے دائر درخواستوں  پر سماعت كرنے یا نہ كرنے كے حوالے سے سماعت شروع کردی جب کہ مخالف فریق کے وکیل لطیف کھوسہ دلائل دے رہے ہیں۔

الیكشن كمیشن میں دائر درخواستوں میں سیاسی جماعتوں كے وكلا نے پاناما لیكس كے انكشافات اور وزیراعظم كی جانب سے الیكشن كمیشن میں جمع كرائے گئے اثاثوں كی تفصیلات سمیت مختلف دستاویزات بھی اپنی درخواستوں كے ہمراہ لگا ركھی ہیں۔

واضح رہے كہ وزیراعظم كی نااہلی كے لیے تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اورعوامی تحریک سمیت عوامی مسلم لیگ نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دے ركھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close