اسلام آباد

سربراہ پاک فوج کی چینی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ارمچی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے دفاعی تعلقات کے فروغ اور سی پیک کے طویل المدتی سیکیورٹی سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر چین کے شہر ارمچی پہنچے جہاں انہوں نے چینی فوج کے سربراہ جنرل فینگ سے ملاقات کی، ملاقات میں عسکری تعلقات، سیکیورٹی تعاون، پاک چین دو طرفہ تعلقات اور سی پیک سمیت خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close