اسلام آباد

وزارت داخلہ نے اسحاق ڈارکے ریڈوارنٹ اجرا کی منظوری دے دی

اسلام آباد: سیکریٹری داخلہ نے اسحاق ڈارکی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ کے اجراکی منظوری دے دی جس کے بعد اسحاق ڈارکی گرفتاری کاکیس انٹرپول کوارسال کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آمد ن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلسل غیر حاضری کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو انٹر پول کے ذریعے وطن واپس لانے کا حکم دے رکھا ہے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایف آئی اے نے انٹرپول کواسحاق ڈارکی لندن سے گرفتاری میں مددکی درخواست کی ہے جس کے لئے وزارت داخلہ نے اسحاق ڈارکے ریڈوارنٹ اجراکی منظوری دے دی اور سیکریٹری داخلہ کی منظوری کے بعداسحاق ڈارکی گرفتاری کاکیس انٹرپول کوارسال بھی کر دیا گیا ہے ، انٹرپول کے سیکریٹری جنرل کواسحاق ڈارکی گرفتاری کاریفرنس ارسال کیاگیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close