اسلام آباد

الزامات کی تردیدکرتاہوں، امن وامان سے متعلق ایک دوسرے پرالزامات عائدنہیں کرنے چاہئیں:نگران وزیراطلاعات علی ظفر

اسلام آباد:نگران وزیراطلاعات علی ظفرکا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات پرلگائے جانےوالے الزامات کی تردیدکرتاہوں،حالیہ انتخابات میں سب سے اہم معاملہ سیکیورٹی کاہے ہمیں امن وامان سے متعلق ایک دوسرے پرالزامات عائدنہیں کرنے چاہئیں۔

سینیٹ ارکان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے نگران وزیراطلاعات علی ظفرکا کہناتھاکہ اس وقت شفاف انتخابات کراناالیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے جبکہ پولنگ سٹیشنزپرتعینات فوجی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق موجودہے اور فوجی اہلکاروں کی بنیادی ذمہ داری پرامن ماحول کویقینی بناناہے۔ ان کا مز ید کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں سب سے اہم معاملہ سیکیورٹی کاہے ہمیں امن وامان سے متعلق ایک دوسرے پرالزامات عائدنہیں کرنے چاہئیں، میں وزارت اطلاعات پرلگائے جانےوالے الزامات کی تردیدکرتاہوں،گزشتہ انتخابات میں بھی الزامات عائدکیے گئے تھے۔ نگران وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آراوزنتائج کی تصویرلےکربراہ راست الیکشن کمیشن کوبھیجیں گے اور ہم نے پیمراکومکمل طورپرخودمختاراورآزادکیاجوپہلے نہیں تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close