اسلام آباد

اسحاق ڈارکیخلاف نیب ضمنی ریفرنس:وکیل صفائی کے 2 ملزمان کی بریت کی درخواست پردلائل

اسلام آباد: اسحاق ڈارکیخلاف نیب ضمنی ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت کے دوران وکیل صفائی نے 2 ملزمان کی بریت کی درخواست پردلائل دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈارکیخلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔اس موقع پر شریک ملزمان نعیم محمود،منصوررضاعدالت میں پیش ہوئے اور وکیل صفائی نے 2 ملزمان کی بریت کی درخواست پردلائل دیئے ۔وکیل صفائی قاضی مصباح نے موقف اپنایا کہ دونوں ملزمان پرنیب کاچارج نہیں لگ سکتا،استغاثہ کے پیش کردہ شواہدناکافی ہیں،حدیبہ پیپرملز سے متعلق نیب نے کام نہیں کیاجبکہ نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس 7والیم پر مشتمل تھا۔احتساب عدالت نے کیس سماعت میں 30منٹ کا وقفہ کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close