Featuredاسلام آباد

عام انتخابات کی انتخابی مہم آج رات 12 بجے اختتام پذیر ہوجائے گی

اسلام آباد : الیکشن 2018 کی انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم تیز کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات کیلئے پولنگ 25 جولائی کو ہو گی جبکہ انتخابی مہم 48 گھنٹے قبل ختم کرنا لازمی ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کر دی جائے، اس کے بعد کسی قسم کے جلسے جلوس، ریلیوں یا کارنر میٹنگز پر پابندی ہو گی۔25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کی انتخابی مہم آج رات 12 بجے اختتام پذیر ہوجائے گی، انتخابی قانون 2017ءکے مطابق خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دو سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے لئے 23 دن دیئے گئے جو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں زیادہ تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close