اسلام آباد

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے، پاکستان بار کونسل اپنا کردار ادا کرے: کامران شیخ

اسلام آباد : معروف وکیل کامران شیخ بطور ممبر پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز کے آئی ایس آئی سے متعلق دیئے گئے بیان پر تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کا فل لارجر بینچ تشکیل دیا جائے اور اس ضمن میں پاکستان بار کونسل اپنا کردار اداکرے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ آپ سب جسٹس شوکت عزیز کی تقریر کے بعد پیدا ہوانے والی متنازعہ صورتحال سے آگاہ ہوں گے ، جس نے قانونی برادری کے تمام اراکین میں تحفظات پیدا کر دیئے ہیں اور یہ پاکستان کے لوگوں کے عدالتوں کی آزادی اور غیر جانبداری پر بھروسے اور یقین کو ہلانے کی صلاحیت بھی رکھتاہے ،اس لیے اس طرح کے الزامات پر شفاف اور پر اعتماد طریقہ کار سے مکمل انکوائری اور تحقیقات کی ضرورت ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی جسٹس شوکت عزیز کے الزامات کے بعد چیف جسٹس سے قانونی ایکشن اور تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے ۔جبکہ جسٹس صدیقی نے بھی انکوائری کیلئے آزاد کمیشن کی تعیناتی کی درخواست کی ہے اور چیف جسٹس نے اس معاملے پر ازخود نوٹس بھی لے لیاہے ۔عدلیہ کی آزادی اور وقار کو یقینی بنانے کیلئے میں محسوس کرتاہوں کہ ہم سب کیلئے یہ لازم ہے کہ ہم اس انتہائی اہم کیس کوسننے کیلئے سپریم کورٹ کے فل لارجر بینچ کی تشکیل کا مطالبہ کریں ۔امید ہے کہ میرا ادارہ اس اہم معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے مجھے مایوس نہیں کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close