اسلام آباد

صدر ممنون حسین کا نگران وزیراعظم کو فون،نواز شریف کی خرابی صحت سے متعلق خبروں پراظہارتشویش

اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین نے نگران وزیراعظم ناصرالملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں صدرممنون حسین نے نواز شریف کی خرابی صحت سے متعلق خبروں پرتشویش کا اظہار کیا۔نگران وزیراعظم ناصرالملک سے ٹیلی فونک رابطہ میں صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی کہ سابق وزیراعظم کوعلاج معالجے کی تمام سہولیات میسر کی جائیں اور نواز شریف کا مکمل علاج کرایا جائے۔واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹروں کا 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس نے آج سابق وزیراعظم کا مکمل طبی معائنہ کیا،میڈیکل بورڈ میں امراض معدہ،ہارٹ سپیشلسٹ اور دیگر ڈاکٹرز شامل تھے، میڈیکل بورڈ جدید موبائل لیبارٹری بھی ہمراہ لے کر آیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close