اسلام آباد

الیکشن کمیشن نے عمران خان، شہبازشریف اور خواجہ آصف کی ٹی وی ٹاک کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان، شہبازشریف اور خواجہ آصف کی ٹی وی شو میں گفتگو کو نوٹس لے لیا۔ انتخابی مہم ختم ہونے کےبعد عمران خان، شہبازشریف اور خواجہ آصف کے ٹی وی شو میں گفتگو پر الیکشن کمیشن نے سختی سے نوٹس لیا ہے اور تینوں شخصیات کو اظہار وجوہ کے نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں جب کہ متعلقہ ٹی وی چینلز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا اس سے اجتناب کیاجائے ورنہ ٹی وی چینلز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close