اسلام آباد

پیمرا نے بعض چینلز کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

پیمرا نے کچھ چینلز کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کچھ چینلز کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

پیمرا کے مطابق کچھ میڈیا چینلز نے وقت سے قبل انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا تھا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن اور پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق شام 7 بجے سے قبل انتخابی نتائج میڈیا پر جاری نہیں کیے جا سکتے تاہم کچھ چینلز کی جانب سے 6 بجتے ہی انتخابی نتائج جاری کر دیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close