Featuredاسلام آباد

انتخابی نتائج کی آمد: پی ٹی آئی 85 اور (ن) لیگ کو 59 نشستوں پر برتری حاصل

ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 85 اور مسلم لیگ (ن) کو 59 پر برتری حاصل ہے۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد جیو نیوز کو انتخابی نتائج موصول ہورہے ہیں، اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی پیپلز پارٹی کو 28، 24 نشستوں پر آزاد امیدواروں اور 7 نشستوں پر متحدہ مجلس عمل کو برتری حاصل ہے۔

اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 5، جی ڈی اے 8، بی این پی 5، مسلم لیگ (ق) کو 3 اور عوامی نیشنل پارٹی کو 2 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

پنجاب اسمبلی:

آخری اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی کی 59، مسلم لیگ (ن) کو 45 اور 16 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے جب کہ پیپلز پارٹی کو 2 اور متحدہ مجلس عمل کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔

سندھ اسمبلی:

پیپلز پارٹی کو 35، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو 10، تحریک انصاف کو 9 اور ایم کیو ایم کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی:

تحریک انصاف کو 17، عوامی نیشنل پارٹی 4، متحدہ مجلس عمل کو 3، مسلم لیگ (ن) کو تین اور 3 آزاد امیدواروں کو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

بلوچستان اسمبلی:

صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کو 5 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل کو 4 اور تحریک انصاف کو بھی 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close