الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح، شیریں مزاری وزارت دفاع لینے کی خواہشمند، داخلہ کیلئے شفقت محمود اور پرویز خٹک دونوں امیدوار بن گئے
اسلام آباد: الیکشن میں تحریک انصاف نے اکثریت حاصل کرلی ہے اور اب کابینہ کے نام زیرغور ہیں، ایسے میں کچھ ممکنہ نام بھی سامنے آگئے ہیں جبکہ شفقت محمود اور پرویز خٹک دونوں ہی وزارت داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں جس کی وجہ سے قیادت کا نیا امتحان شروع ہوگیا۔ذرائع کے مطابق نئی حکومت میں سپیکرقومی اسمبلی کاعہدہ سندھ یا خیبرپختونخوا کوملنے کاامکان ہے اور اس کیلئے ڈاکٹرعارف علوی مضبوط امیدوار ہیں۔ ملک امین اسلم ماحولیات کےمشیریا وزیرہوں گے اورخسروبختیار، سرورخان،شیخ رشید ، چوہدری سرور، عمرایوب،فوادچودھری ، پرویزخٹک،علی امین گنڈاپور،طاہرصادق کا نام بھی متوقع وزرا میں شامل ہے ۔متوقع طورپر اسدعمر وزیرخزانہ، شاہ محمودقریشی وزیرخارجہ اور شیریں مزاری کو وزیر دفاع کا قلمدان ملنے کا امکان ہے جبکہ شیریں مزاری خود بھی وزارت دفاع کا قلمدان لینے کی خواہشمند ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ شفقت محموداور پرویزخٹک داخلہ کی وزارت لینے کے خواہشمندہیں، وفاقی کابینہ میں بلوچستان عوامی پارٹی،(ق)لیگ کوبھی نمائندگی ملنے کاامکان ہے۔