”ہمیں اس کام کیلئے وقت چاہئے تاکہ۔۔۔“ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مشکل میں ڈال دیا
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عام انتخابات میں اپنی جماعت کے کامیاب امیدواروں کی جانب سے حلف نہ اٹھانے کے معاملے پر اے پی سی سے وقت مانگ لیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں انتخابی نتائج کو مسترد کرنے کیساتھ جیتنے والے امیدواروں کی جانب سے حلف نہ اٹھانے اور ازسر نو انتخابات کیلئے تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کے بعد اس کا اعلان کیا۔شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس کی جانب سے دوبارہ انتخابات کیلئے تحرک چلانے کی حمایت تو کی مگر انہوں نے حلف نہ اٹھانے کے معاملے پر پارٹی سے مشاورت کیلئے تین روز کا وقت مانگ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، اگلے چند روز میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔