اسلام آباد

وزیر اعظم جواب نہیں دیتے، بلیک میل کرتے ہیں

اسلام آباد میں انصاف پروفیشنل فورم سے خطاب میں عمران خان نے کہا نواز شریف اور ان کے وزرا بلیک میلنگ کر رہے ہیں، تحریک احتساب میں تمام جماعتوں کو دعوت دیں گے۔

کپتان نے کہا کہ چار حلقے کھول دیتے تو میں وزیر اعظم نہیں بن جاتا، دھرنا دھاندلی کے خلاف تھا اور یہ تحریک اداروں کو ٹھیک کرنے کیلئے ہے، عمران خان نے خطاب میں یہ بھی تسلیم کرلیا کہ اب ان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں ،پاناما لیکس پر بنائے گئے ٹی او آرز مان گئے تو انہیں پتہ ہے کہ وہ پکڑے جائیں گے ، ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو دیکھ رہے ہیں کہ ان کے سامنے ملک لوٹا جارہا ہے اور وہ کچھ نہیں کر رہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ شریف خاندان جھوٹ بول رہاہے، پاناما پیپرز ہم نے جاری نہیں کئے ہیں، نوازشریف کو ڈر ہے کہ وہ پکڑے جائیں گے،مجھے کوئی ڈر نہیں میں خود کو پیش کرنے کے لئے تیار ہوں، شریف خاندان نے جائیداد سے متعلق متضاد بیانات دیئے ہیں۔

عمران خان نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں کہا پنجاب میں تو چھوٹو گینگ غیرقانونی سرگرمیوں میں مصروف تھا اسی طرح مریم نواز کے نیچے موٹو گینگ کام کر رہا ہے ، ان کے ان الفاظ سے تقریب میں موجود شرکا بہت محظوظ ہوئے

تقریب میں حکومتوں کی ناکامی اور عمران خان سے متعلق ڈاکو مینٹری بھی چلائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close